گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول پھالیہ میں انسداد ڈینگی و کورونا آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرانے کہا ہے کہ ڈینگی اور کورونا پر مکمل طور پر قابو پانے کیلئے کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور کورونا کے خاتمہ اور اس کے کنٹرول کیلئے ضلع بھر میں تمام متعلقہ محکمے بالخصوص محکمہ صحت بھر پور اقدامات کر رہا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے عوام الناس کو انسداد ڈینگی اور کورونا سے متعلق ضروری آگاہی فراہم کریں۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 اکتوبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول پھالیہ میں انسداد ڈینگی و کورونا آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، سی او ایم سی عرفان گوندل، پیرا میڈیکل سٹاف ، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی اور کورونا پر کنٹرول اور خاتمے کیلئے کمیونٹی کا عملی تعاون نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کیلئے گلی، محلوں، گھروں، پارکوں اور دیگر مخصوص جگہوں پر مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے محکمہ صحت کے علاوہ کمیونٹی موبلائزیشن موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد کورنا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ عوام النا س بالخصوصی طلباء کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، انہوں نے کہاکہ ویکسین سے متعلق افواہوں پر توجہ دینے کی بجائے ویکسین نیشن پر توجہ دیں تا کہ خود کو محفوظ کر کے اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا فوکس زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسی نیٹ کر کے اس وائرس سے لوگوں کو محفوظ بناناہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام الناس کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کوونا ویکسی نیشن کی دستیابی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لہذٰا عوام الناس کو بھی چاہیئے کہ وہ غیر ضروری افواہوں پر دھیان دینے کی بجائے ویکسی نیشن کروا کر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ افسران باقاعدگی سے ویکسی نیشن کے ٹارگٹ کو مکمل کریں اور لوگوں کی ویکسی نیشن کرنے کے بعد ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول پھالیہ میں انسداد ڈینگی و کورونا آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!