گوجرانوالہ؛ مسافر وین میں آتشزدگی سے 10 افراد جاں بحق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

گوجرانوالہ: مسافر وین میں آتشزدگی سے 10 افراد جھلس کر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر وین میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی سے 10 افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ سات شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ وین میں آتشزدگی کے باعث جی ٹی سڑک بلاک ہوگئی۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سلنڈر بھی موجود تھا جس کا پھٹنا ثابت نہیں ہوا، حادثہ کے بعد وین کا سلنڈر محفوظ نکلا، حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے ناموں کے لیے ڈی ایچ کیو الگ سے کاونٹر قائم کردیا گیا، ریسکیو اور اسپتال کی اکٹھی تفصیلات کاونٹر سے مل سکیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وین میں سلنڈر پھٹنے سے انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گوجرانوالہ؛ مسافر وین میں آتشزدگی سے 10 افراد جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!