کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر زریاب صفدر وڑائچ کی زیر نگرانی فری ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 21مئی2021 ) ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں، جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری کائنات کو بچایا۔ کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر زریاب صفدر وڑائچ کی زیر نگرانی فری ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرامراض پٹھوں، جوڑوں، مہروں، اعصابی کمزوری ڈاکٹر زریاب صفدر وڑائچ نے بتایا ہے کہ اولڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاﺅالدین کے سامنے علی بوسال پلازہ، ڈاکٹر کلینک پر مورخہ 23مئی2021 بروزاتوار کو فری ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ مورخہ 30مئی 2021بروز اتوار کو فری ڈسپنسری ڈاکٹرز کلینک، نزد جامع مسجد فیضان مدینہ، پانڈووال میں بھی میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔ جس میں مریضوں کو فری میڈیسن کے علاوہ مفت ٹیسٹ ( ہیپاٹائٹس بی، سی ، یورک ایسڈ ٹیسٹ) بھی کئے جائیں گے۔

کیمپ میں مفت طبی معائنہ، پٹھوں، جوڑوں،فالج، لقوہ ، مہروں کے مسائل ، آپریشن کے بعد جوڑوں کا جام ہو جانا، ، بچوں کی اعصابی کمزوری اور ٹیڑھے پاﺅں جیسے مسائل کے حل اور ادویات مفت مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد عوام الناس کی صحت کیلئے طبی سہولیات کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی اور صحت کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر زریاب صفدر وڑائچ کی زیر نگرانی فری ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!