وزیر اعلیٰ پنجاب کے ماحول دوست پروگرام “پنجاب کلین ایئر پروگرام” کے تحت کسانوں کو سپر سیڈر اور پاک سیڈر 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں محکمہ زراعت نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع سے کسانوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اہل اضلاع میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، حافظ آباد، گوجرانوالہ شامل ہیں۔
سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، چکوال، جہلم، راولپنڈی، اٹک، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور راجن پور بھی شامل ہیں۔
محکمہ زراعت کے مطابق درخواست فارم مقامی محکمہ زراعت (توسیع) کے ضلعی دفاتر سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں یا محکمہ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ کسان اپنی مکمل شدہ درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں 15 ستمبر 2025 تک جمع کروا سکتے ہیں۔
