کرپشن کے الزامات، منڈی بہاوالدین کا ایس ایچ او معطل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

آئی جی پولیس پنجاب کے احکامات پر مبینہ طور پرکرپشن میں ملوث ایس ایچ اوز کو ہٹانےکا سلسلہ جاری ہے، پنجاب بھر میں62 ایس ایچ اوز کو ایک ہی دن معطل کر دیا گیا۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 9 اپریل 2021) پولیس رپورٹ کے مطابق 62 ایس ایچ اوز کو ان کے عہدوں سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ 48 ایس ایچ اوز کی فہرست سینٹرل پولیس آفس سے بھجوائی گئی تھی، جب کہ 14 ایس ایچ اوز کو اضلاع کے افسران نے خود اپنی رپورٹ پر ہٹایا۔ رپورٹ کےمطابق سب سےزیادہ فیصل آباد سے 8 ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا،لاہور کے 7 ایس ایچ اوز، شیخوپورہ اور قصور کے 4،4،گجرات ،ننکانہ ،راولپنڈی، جہلم، خانیوال اور بہاولنگر کے 3،3 ایس ایچ اوز معطل کیےگئے۔

بہاولپور، پاکپتن اور سرگودھا کے 2 ،2 ،جب کہ سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، اٹک، چکوال اور خوشاب کا ایک ایک ایس ایچ او معطل کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے جن ایس ایچ اوز پر مقدمات ہیں، انہیں فوری ہٹانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کرپشن کے الزامات، منڈی بہاوالدین کا ایس ایچ او معطل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!