انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار علی خان کے ویژن کے مطابق تھانہ پھالیہ میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری: منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی تھانہ پھالیہ میں کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات جاری کیے۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 4 مارچ 2022) منڈی بہاؤالدین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا نے تھانہ پھالیہ میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیا. کھلی کچہری میں گردو نواح کے علاقہ کی عوام الناس سے درخواستیں موصول کر کے ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا.
کھلی کچہری میں سرکل پھالیہ کے ڈی ایس پی، ،ایس ایچ اوز، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان ،نمبرداران اور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی. ڈی پی اوانور سعید کنگرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصدپولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرناہے، عوام الناس کے مسائل کو سنناان کا مناسب حل،بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے.
عوام الناس کے لئے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل اور اختیارات بروئے کار لارہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی،مزید برآں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
