ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے زکوٰة کمیٹی منڈی بہاوالدین کے دفتر میں سیمینار منعقد ہوا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ضلعی زکوٰة کمیٹی منڈی بہاوالدین کے دفتر میں سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں دفتری سٹاف، فیلڈ زکوٰة کلرکس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیمینار میں شریک افراد میں ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے تا کہ لوگوں میں اس بارے آگاہی پیدا ہو سکے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 21 مارچ 2022) ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر محمد حبیب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ ڈینگی مچھر اور دیگر بیماریوں کے پھیلاﺅ کی ایک بڑی وجہ ان کے اسباب اور ناکافی اقدامات ہیں ۔عوام الناس کو ڈینگی سے بچانے کیلئے ویکٹر سرویلنس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں لاروہ کے پیدا ہونے والی جگہوں کو ختم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کیلئے کمیونٹی کے عملی تعاون کے بغیر ڈینگی مچھر کا خاتمہ ممکن نہیں بالخصوص گلی، محلوں، گھروں، پارکوں اور دیگر مخصوص جگہوں پر مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے محکمہ صحت کے علاوہ کمیونٹی موبلائزیشن موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مسلمان ہونے کے ناطے ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم گردونواح کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔

ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر محمد حبیب نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول ، دفاتر کے اندر، چھتوں، باغیچوں، پارکوں اور پبلک مقامات کو صاف اور خشک رکھنے کیلئے عملی اور موثر کردار ادا کریں اور انسداد ڈینگی سمیت دیگر امراض کے خاتمے کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔ بعد زاں ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر محمد حبیب کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے زکوٰة کمیٹی منڈی بہاوالدین کے دفتر میں سیمینار منعقد ہوا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!