ضلع منڈی بہاؤالدین کے مثبت پہلو۔ نواحی گاؤں ڈہوک کاسب کی نمائیندہ ویلفئیر تنظیم “ڈہوک کاسب ویلفئیر” کے زیر اہتمام واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔ یہ اہل گاوں کے تعاون سے لگنے والا پانچواں واٹر فلٹر پلانٹ ہے۔ ان پلانٹس سے گاوں بھر کی صاف پانی کی ضرورت پوری ہو رہی ہے۔
افتتاح کے موقع پر گاوں کے معززین نے شرکت کی۔ جن میں ماسٹر محمد صغیر صاحب، ماسٹر عطا محمد صاحب، پروفیسر انور فاخر صاحب، امجد ساہی صاحب، چوہدری اختر محمود ساہی صاحب، حاجی عبداالعزیز ساہی صاحب و دیگر شامل تھے۔ افتتاح کی تقریب میں معززین گاوں نے اپنے علاقے کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
افتتاح کے موقع پر ڈہوک کاسب ویلفئیر کے سارے محنتی و مخلص کارکن موجود تھے۔ جن کی شب و روز کی محنت سے یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچا۔ معززین نے ان محنتی و مخلص کارکنان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
