ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احسان الحق ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ،سی او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، سکول پرنسپل کرنل (ر) جاوید نعیمی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18جنوری 2022 ) ڈپٹی کمشنر نے جناح پبلک سکول و کالج کے لان میں پلے گراﺅنڈز، جھولوں اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے پلے اور نرسری گروپ کے بچوں کیلئے جھولوں کو رنگ و روغن کرنے اورپلے ایریا کی گراس کی دیکھ بھال کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا اور اور طلباءکو تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا ۔
انہوں نے طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے سوالات کئے۔ جن کا مثبت جواب ملنے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اساتذہ سے بھی معلومات بھی حاصل کیں۔ انہوں نے انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبا کو کورونا یس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر اومی کورون سے بچنے کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے احتیاتی تدابیر اختیار کر نا ہوں گی۔
انہوں نے طلباءپر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل اور پاکستان کی امید ہے، وہ زیادہ سے زیادہ تعلیم پر توجہ مرکوز کریں تا کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی بھاگ دوڑ کے علاوہ قومی، سماجی اور معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔ بعد ازاں انہوں نے سکول میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر کو سکول کی رینوویشن، فرنیچر، اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں، ٹرانسپورٹیشن، اکاﺅنٹس اور دیگر ز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سکول کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کر کے منظوریاں لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونیشن بہت بڑی خدمت ہے ، اس حوالے سے مخیر حضرات سے ڈونیشنز لی جائیں تا کہ سکول کی بہتری کیلئے بہتر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔
انسان کے لئے معاشرے میں اچھے مقام کی خاطر تعلیم انتہائی لازم ہے۔دور حاضر میں تعلیم کے بغیر عصر حاضر میں کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو اس وقت جن چینلجز کا سامنا ہے، ان سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کی معیاری تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت پرتوجہ دیں تاکہ وہ آگے چل کرملک کی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
