polie

ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے سینئرکلرک محمدایوب کی گریڈ‌16 میں ترقی

پنجاب جیل خانہ جات کے 20ملازمین کی گریڈ16میں ترقی. ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے سینئرکلرک محمدایوب بھی شامل

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 11 فروری 2022) راولپنڈی: پنجاب جیل خانہ جات کے 20ملازمین کو گریڈ16میں ہیڈکلرک ، آفس اسسٹنٹ اوراکاؤنٹنٹ کے عہدوں پرترقی دیدی گئی۔انسپکٹرجنرل آف پریزنزپنجاب نے 28جنوری کومنعقدہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب لاہورکے محمدرشید،اورسینئر کلرک علی اکبر ، ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے ہیڈکلرک عبدالرؤف

فیصل آبادجیل کے ہیڈکلرک نصیراحمد،ریجنل آفس راولپنڈی کے آفس اسسٹنٹ کامران انور، ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان کے محمدحمید،سینٹرل جیل فیصل آبادکے محمدندیم اسلم ،سینٹرل جیل لاہورکے راشد احمدخان ،ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے اعجازحسین ، ویمن جیل ملتان کی فرحانہ یامین ، سینٹرل جیل میانوالی کے امدادحسین ،ریجنل آفس بہاولپورکے فرخ عباس ، ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑاکے محمدافضل سہیل ،ریجنل آفس سرگودھاکے عمران حیدرشاہ

سینٹرل جیل بہاولپور کے محمداختر،ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے سینئرکلرک محمدایوب ،ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے سٹورکیپرکاشف علی شاہ اورسینئرکلرک ممتازشاہد،سب جیل شجاع آبادکے سینئرکلرک سیدعقیل حسین شاہ اورریجنل آفس سرگودھاکے سینئرکلرک غلام دستگیر شامل ہیں ۔

ترقی ملنے کے بعد محمدرشید کو سینٹرل جیل لاہورکااکاؤنٹنٹ ،عبدالرؤف کو سنٹرل جیل گوجرانوالہ کااکاؤنٹنٹ ،نصیراحمدکوبی اینڈجے جیل فیصل آبادکاہیڈکلرک ،کامران انورکو سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کےہیڈکلرک،محمدحمیدکو ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان کاہیڈکلرک اورمحمدندیم اسلم کو سینٹرل جیل فیصل آبادکاہیڈکلرک مقررکیاگیاہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں