ڈرگ ایکٹ کی خلافورزی پر منڈی بہاوالدین کے 6 میڈیکل سٹورز مالکان کے مقدمات ڈرگ کورٹس بھیجنے کے احکامات جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے6میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے کا حکم دے دیا ۔ اس امر کا فیصلہ ڈی سی آفس میں ان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ڈرگ کنٹرولرعظمیٰ مظہروڑائچ، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عطاء المصطفیٰ، ممبر کمیٹی ڈاکٹر ارشد تنویر اور دیگر بھی موجود تھے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 جولائی2021 )اجلاس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب24میڈیکل سٹورز مالکان کے کیسز پیش کئے گئے ۔ جن پر بغیر لائسنس ، بغیر وارنٹی، زائدالمیعاد، غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے اور ادویات کا ریکارڈ نہ رکھنے ، صفائی سھترائی اور فریزر میں ادویات نہ رکھنے وغیرہ ایسے الزامات تھے۔اجلاس میں تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا فرداً فرداً موقع دیا گیا۔جس پر اجلاس میں بورڈ کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں 6 میڈیکل سٹورز مالکان کے مقدمات ڈرگ کورٹس بھیجنے جبکہ18 میڈیکل سٹورز کو وارننگ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اس موقع پر سی او ہیلتھ نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ممبران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سٹور مالکان کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ حساس ادویات کو ریفریجریٹر یا ائیر کنڈیشن میں محفوظ کریں اوروہ ادویات کی خریدوفروخت کا مکمل ریکارڈ اور وارنٹی ضرور رکھیں۔کسی میڈیکل سٹور پر زائد المیعاد ادویات نہیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کوالیفائیڈ شخص کے بغیر کوئی میڈیکل سٹور یا کلینک کام نہیں کر سکتا۔ نان کوالیفائیڈ حکیموں اور عطائیوں کا اپنی تشہیری مہم چلانا بھی غیرقانونی ہے۔

ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے ڈرگ انسپکٹر ز کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل سٹور پر ڈرگ ایکٹ کے قوانین کے مطابق معائنہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوراََ کاروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈرگ کنٹرولر کی ٹیمیںعطائیوں کا قلع قمع کرنے کےلئے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں اور ڈرگ ایکٹ پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈرگ ایکٹ کی خلافورزی پر منڈی بہاوالدین کے 6 میڈیکل سٹورز مالکان کے مقدمات ڈرگ کورٹس بھیجنے کے احکامات جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!