چہلم حضرت امام حسین کی تیاریوں کے حوالے سے ضلعی امن و بین المذہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 ستمبر 2021 ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی ، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اسلام کی سربلندی کیلئے جذبہ حسینیت کی روشنی میں سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے، منڈی بہاﺅالدین کے تمام مکاتب فکر کے علماء اور ذاکرین نے ضلع میں امن، تحفظ اور سلامتی کیلئے ہمیشہ قلیدی کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر ہر فرقہ کے مسلمان اخوت و بھائی چارہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں چہلم حضرت امام حسین کی تیاریوں کے حوالے سے ضلعی امن و بین المذہب ہم آہنگی کمیٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، سی ای او ایجوکیشن محمدیاسین ورک، سی او میونسپل و تحصیل کونسل کمیٹیز، انتظامیہ کے افسران ،پولیس، انجمن حسینیہ کے سرکردہ رہنماﺅں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین ایک پرامن ضلع ہے یہاں امن سے محبت کرنے والے عوام بستے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پرانتظامیہ، پولیس اور منتظمین کے باہمی تعاون سے ہی مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وقت ،جگہ اور روٹ کی تبدیلی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لائسنس ہولڈر داران اپنی مجالس اور جلوسوں کے دوران سماجی فاصلے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ ممبر و محراب کے ذریعے لوگوں کو امن و امان کا درس دیں اور جہاں کہیں بھی کوئی نا خوشگوار واقعہ سامنے آئے یا کوئی ایسا خدشہ ہو تو فوری طور پر اس کو انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے تا کہ پولیس اور انتظامیہ آپ کی معاونت سے امن و امان کو بہتر طریقے سے قائم رکھ سکے۔ محمد شفیق نے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لئے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو موثر اور فعال بنایا جائے ۔ جلوسوں کے تمام روٹس کلیئر کئے جائیں۔

جلوسوں کے روٹس کے راستوں میں کہیں بھی بجلی یا ٹیلی فون کی تاریں لٹکی ہوئی نہ ہوں، سوئی گیس کی پائپ لائن درست حالت میں ہونی چاہیئں۔ میونسپل کمیٹیاں صفائی ستھرائی ، سڑکوں کی پیچ کے علاوہ پتھر، اینٹوں ، ریت بجری کا خاتمہ کرائے اور ہر قسم کی رکاوٹوں کو پہلے سے ہی ختم کیا جائے۔ اس موقع پرعلمائے کرام ،انجمن حسینیہ، اتحاد بین المسلمین، لائسنس داران اورانجمن تاجران نے اپنی گزارشات پیش کیں اور انتظامیہ، پولیس اور سیکورٹی اداروں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چہلم حضرت امام حسین کی تیاریوں کے حوالے سے ضلعی امن و بین المذہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!