چک بساوا: بدبخت بیٹے نے جائیداد پر قبضہ کرکے بوڑھے والدین کو مار کر گھر سے نکال دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین: تھانہ صدر کے علاقہ چک بساوا میں بدبخت بیٹے نے اپنے بوڑھے والدین پے قیامت ڈھادی۔ نہ آسمان ٹوٹا نہ زمین پھٹی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر خاموش تماشائی۔ بدبخت بیٹے نے والدین کو مار کر گھر سے باہر نکال دیا اور انکی جائیداد پر قبضہ کرلیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 30 اکتوبر 2021) بزرگ دیہاتی محمد اشرف ولد غلام رسول ڈیرہ سدیانہ چک بساوا تھانہ صدر کے رہائشی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکر کو درخواست دی کہ اسکا نافرمان بیٹا اسے اور اپنی ماں کو ہر روز مارتا ھے اور بے عزت کرتا ھے جس پر ڈی پی او نے اسکی درخواست ایس ایچ او تھانہ صدر کو ریفر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بدبخت بیٹے کے تھپڑ سے ماں زندگی کی بازی ہار گئی

مگر ستم ضریفی دیکھئے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر نے کوئی کاروائی نہ کی جسکی وجہ سے بدبخت بیٹے کو اور شہہ ملی تو اس نے اپنے والدین کو ذیادہ مارنا اور ذلیل کرنا شروع کردیا۔ جب بوڑھے والدین کی قانون کے آگے کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا کہ شائد کسی حکومتی فورم پر انکی شنوائی ھوسکے۔ ہماری ڈی پی او منڈی بہاؤالدین جناب ساجد حسین کھوکر صاحب سے گزارش ھے کہ فلفور انکے نافرمان بیٹے کو پکڑا جائے اور قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے اور انکی درخواست پر عمل درآمد نہ کرنے کی پاداش میں ایس ایچ او صدر کو معطل کرکے لائن حاضر کیا جائے تاکہ غریب عوام کا پولیس پر اعتماد بحال رہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چک بساوا: بدبخت بیٹے نے جائیداد پر قبضہ کرکے بوڑھے والدین کو مار کر گھر سے نکال دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!