پی پی وزیرسےشادی:حریم شاہ نےتب سچ بولاتھایااب؟

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تقریبا 3 ماہ قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرسے شادی کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پرشادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

اداکاروٹی وی میزبان ساجد حسن کے یو ٹیوب شو’ زندگی ود ساجد حسن’ میں شریک حریم شاہ کی کچھ باتوں کے جواب میں ساجد حسن نے کہا کہ اس کا مطلب ہے تم نے شادی کرنی ہی نہیں ہے، جس پرحریم نے کہا کہ شیخ رشیدنے بھی تو نہیں کی لیکن آج تک انہیں کسی نے کچھ نہیں کہا۔ حریم شاہ نے کہا کہ شادی سے ذمہ داری عائد ہونے کے ساتھ ساتھ بوجھ بھی پڑتا ہے۔ ایک ماں کے بچے ہوجائیں تو پھروہ ان کیلئے زندہ رہتی ہے۔ شادی کے خلاف نہیں لیکن فی الحال اس کیلئے تیار نہیں ہوں۔

کئی افراد اور قریبی رشتے داروں کی جانب سے رشتہ مانگنے سے متعلق سوال پربات کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کا کہنا تھا ان کے دل نہیں ٹوٹے ہوں گے بلکہ وہ آج خوش ہوتے ہوں گے کہ شکر ہے یہ ہماری بہو نہیں بنی۔ ابتدائی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حریم نے بتایا کہ میرا تعلق ایسے علاقے سے ہے جہاں بنیادی سہولیات بھی ناپید تھیں ، میری پیدائش بھی وہیں ہوئی لیکن میری خوش قسمتی تھی کہ والدین شعبہ تعلیم سے تعلق رکھتے تھے اور ان کی پوسٹنگ پشاورمیں تھی، میٹرک اور انٹروہاں سے کرنے کے بعد مذاہب کے تقابلی جائزے میں اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹرزکی ڈگری لی۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار اور فیاض الحسن کی اصلیت جلد بےنقاب کروں گی، حریم شاہ

حریم شاہ نے بتایا کہ میرے والدین میرے پروفیشن کے سخت خلاف ہیں کیونکہ انسان جہاں سے تعلق رکھتا ہے اسے وہاں کی روایات کی پاسداری کرنا پڑتی ہے۔ ماضی میں پی ٹی آئی سے گہری وابستگی کا اظہار کرنے والی حریم نے خود کو وزیراعظم عمران خان کے بچوں جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کو بہت پہلے سے جانتی ہوں۔ حکومتی جماعت کی کارکردگی سے مایوس حریم نے اب اپنا جھکاو پی پی کی جانب واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اب کچھ کرنا چاہیے ۔

پسندیدہ مردوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حریم نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو، عمران خان اورمولانا طارق جمیل بہت زیادہ پسند ہیں جن کے نقش قدم پرچلنے کی میں کوشش کروں گی۔ مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے حریم کا کہنا تھا کہ مجھے فالو کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، کچھ ایسا کارنامہ ہوا تو سب کو خود ہی پتہ چل جائے گا۔ حریم شاہ نے 28 جون کو شادی کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرجو تصویر پوسٹ کی اس میں صرف ہاتھ واضح تھے۔ ٹک ٹاکر نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہرپیپلزپارٹی کے ایم پی اے اور جانی مانی شخصیت ہیں لیکن انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے بے ہودہ گفتگو کرنے پر مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے نکاح کیا ہے، کوئی گناہ نہیں کیا۔ شوہر کا نام جلد بتاؤں گی۔شوہر پہلے سے شدہ ہیں اور انہیں فی الحال بیوی کو راضی بھی کرنا ہے اور جیسے ہی یہ کام ہوجائے گا شادی کا اعلان کردیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے تُرکی جارہی ہوں ، واپسی پرولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

شادی کے دعوے کے بعد پی پی وزراء میں اختلافات کے ساتھ ساتھ وضاحتیں بھی دیکھنے میں آئیں، سوشل میڈیا پرہونے والی چہ مگوئیوں کے بعد سید ذوالفقار شاہ، سعید غنی اورمرتضیٰ وہاب نے واضح کہ انہوں نے ٹک ٹاکر سے شادی نہیں کی۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ آیا ساجد حسن نے حریم کو انٹرویو حال ہی میں ریکارڈ کیا یا یہ تُرکی روانگی سے قبل لیاگیا تھا کیونکہ میزبان نے حریم سے پی پی کے صوبائی وزیرسے شادی والے دعوے سے متعلق کوئی سوال نہیں کیا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پی پی وزیرسےشادی:حریم شاہ نےتب سچ بولاتھایااب؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!