پھالیہ پولیس کی کاروائی، کتوں کی لڑائی پر جوا لگانے والے افراد گرفتار

arrested
Share

Share This Post

or copy the link

پھالیہ پولیس ان ایکشن ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ نے ہمراہ اپنی ٹیم کاروائی کرتے ہوئے کتوں کی لڑائی پر جوا کرتے متعدد افراد رنگ ہاتھوں گرفتار۔ مقدمہ درج

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈی نیوز 14 مارچ 2022) پھالیہ کے نواحی علاقہ دھریکاں کلاں کے قریب شوگر ملز کے عقب میں کتوں کی لڑائی کروائی جارہی تھی جس میں درجنوں افراد اپنے کتوں کے ساتھ موجود تھے جبکہ ان کتوں کی لڑائی پر بھاری رقم کا جوا بھی ہو رہا تھا ۔ تھانہ پھالیہ پولیس اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچ گئے.

پولیس کو دیکھ کر فرار ہوتے ہوئے جاوید اقبال۔ وقاص۔ زوہیب منظور ۔ خالد محمود۔ ریاض احمد۔سعید خان ۔ اور شوکت سمیت متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔۔ اس موقع پر ایس ایچ تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گے بیشک جرائم پیشہ افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں پھالیہ پولیس کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے.

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی تھانہ پھالیہ کی حدود میں رہنے کی کوئی جگہ نہیں جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈال کر دم لیں گے پھالیہ شہر اور گردونواح کے رہنے والے لوگ بھی پھالیہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اپنے اردگرد مشکوک افراد اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندھی کریں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ پولیس کی کاروائی، کتوں کی لڑائی پر جوا لگانے والے افراد گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!