پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

oil
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور / کراچی: پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور کے پٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز آویزاں کر دیے گئے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے مطابق کم سے کم اجرت 25 ہزار ہوگئی، ڈیلرز کا کمیشن بڑھایا جائے، بجلی بھی مہنگی ہو گئی، لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 18 روپے کمی کی سفارش کر دی

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے، دوسری طرف کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریاز میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب آئل ٹینکرز کی نقل وحرکت رک گئی ہے۔ چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی میر شمس شاہوانی کے مطابق کیماڑی کے علاوہ کورنگی اور پورٹ قاسم کے آئل انسٹالیشن ایریاز میں بھی بارش کا پانی تاحال جمع ہے، 6 ہزار کے لگ بھگ آئل ٹینکرز فلنگ کے منتظر ہیں،

کیماڑی کے متاثرہ انسٹالیشن ایریا میں قائم21 آئل درآمد کرنیوالی کمپنیوںکے آئل ٹرمینلز کے سامنے بارش کا پانی موجود ہے، اتوار سے اب تک کسی بھی آئل ٹینکر کی فلنگ نہیں کی جاسکی۔ انہوں نے کہا کہ فلنگ کا عمل معطل ہونے کے سبب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل رک گئی، ان حالات کے سبب ملک بھر میں ایندھن کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں پانی کی نکاسی کیلیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!