پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں بڑی کمی کر دی گئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

خطے کے تمام ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود پاکستان میں پٹرول مہنگا نہیں ہوا، قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ایف بی آر نے مٹی کے تیل پر 5 فیصد سے زائد جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر 4 فیصد تک سیلز ٹیکس میں کمی کر دی

لاہور (تازہ ترین۔ 08 جون2021ء) پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں بڑی کمی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خطے کے تمام ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود پاکستان میں پٹرول مہنگا نہیں ہوا۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے مٹی کے تیل پر 5 فیصد سے زائد جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر 4 فیصد تک سیلز ٹیکس میں کمی کر دی ہے۔

فی لیٹر مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس 15 عشاریہ 44 فیصد سے کم کرکے 10 عشاریہ 7 فیصد کر دیا گیا، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس 7 عشاریہ 56 فیصد سے کم کر کے 3 عشاریہ 67 فیصد کر دیا گیا۔ تاہم دوسری جانب اگلے ماہ جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت ابھی تک مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

پچھلے دوماہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، مہنگائی کی شرح اس لیے بڑھ نہیں رہی کہ حکومت نے پچھلے کچھ مہینوں سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں نہیں بڑھائیں۔اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 70ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔جبکہ حکومت نے اوگرا کی سفارشات کے باوجود پچھلے چار ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، بلکہ پٹرولیم لیوی میں کمی کرکے خود برداشت کررہی ہے۔

حکومت ایک لیٹرپٹرول پر ساڑھے چار روپے لیوی،ایک لیٹر ڈیزل پر ساڑھے آٹھ روپے لیوی چارج کی جارہی ہے۔جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں حکومت پٹرول اور ڈیزل پر 30 روپے لیوی چارج کررہی تھی۔وفاقی حکومت نے رواں سال پٹرولیم لیوی کا ہدف 450 ارب رکھا تھا۔ہدف کا 60 فیصد یعنی 270 ارب روپے جولائی تا ستمبر حاصل کرلیا گیا۔اس سے قبل تو حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہ کرکے بوجھ خود برداشت کررہی تھی لیکن آئندہ ماہ جولائی میں حکومت کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا، کیونکہ آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال میں پٹرولیم لیوی کا ہدف 600 ارب روپے رکھنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مگر حکومت کی کوشش ہے کہ پٹرولیم لیوی کا ہدف 450 سے 500 ارب تک رکھا جائے۔ اگر ہدف 500ارب بھی رکھا جاتا ہے پھر بھی حکومت کو پٹرول لیوی کی مد میں ایک لیٹر پر25 سے 30 روپے اور ڈیزل پر 15سے 20 روپے لیوی چارج وصول کرنا پڑیں گے۔اس لیے حکومت کو اگلے مالی سال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 سے 30 روپے اضافہ کرنا پڑے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوجائے گا اور جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں بڑی کمی کر دی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!