ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ضلعی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
منڈی بہاءادین (ایم.بی.ڈین نیوز 20 فروری 2022) گرفتار ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد مقدمات درج. پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا. خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،ڈی پی او.
یہ بھی پڑھیں: ایس ایچ او کی کاروائی: پتنگ فروش گرفتار ، 270 پتنگیں برآمد
پتنگ بازی قابل سزا جرم اور جان لیوا کھیل ہے.اپنے اردگرد پتنگ بازی کا سامان بیچنے والوں یا پتنگ بازی کرنے والوں کی اطلاع 15 پر یا قریبی پولیس سٹیشن میں دیں اور انسانی جانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں
