پنجاب حکومت کا ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر اتفاق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: پنجاب حكومت نے كم تنخواہ والے سرکاری ملازمین كو بجٹ سے قبل 4 ماہ کا 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر اتفاق کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجٹ سے قبل پنجاب كے سركاری ملازمین كی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے كے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب كی ہدایات پر تشكیل كردہ كمیٹی كا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ كمیٹی نے كم تنخواہوں والے ملازمین كو بجٹ سے قبل 25 فیصد تنخواہ اضافی دینے كی تجویز دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اجلاس میں بجٹ سے قبل 25 ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر رضامند نہیں تھے وہ صرف بجٹ میں ہی تنخواہوں میں اضافے پر رضامند تھے تاہم اب ملازمین کو بجٹ سے قبل چار ماہ تک تنخواہوں کے ساتھ 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

اجلاس میں آئندہ بجٹ میں ملازمین كی تنخواہوں میں اضافے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نئے مالی سال كے بجٹ میں زیادہ تنخواہیں لینے والے ملازمین و افسران كی تنخواہوں میں كم اضافہ كرنے كی سفارشات كی گئیں اور كم تنخواہ لینے والے ملازمین کو زیادہ ترجیح دینے كی سفارشات پیش كی گئیں۔ كمیٹی یہ سفارشات وزیر اعلی پنجاب كو پیش كرے گی۔ جو پنجاب كابینہ كی متفقہ رائے كے بعد 25 ڈسپیرٹی الاؤنس كی منظوری دیں گے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب حکومت کا ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر اتفاق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!