تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے وسیم افضل چن نے بتایا کہ محکمہ تعلیم پنجاب حکومت نے ممبر پنجاب اسمبلی گلریز افضل چن کی سفارش پر ملکوال میں ایک اور گرلز ہائی سکول کی منظوری دیدی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز محکمہ تعلیم پنجاب نے جاری کر دیا ہے
ملک وال( ایم.بی.ڈین نیوز 18 مارچ 2022) وسیم افضل چن نے کہا کہ قبل ازیں ملکوال میں بچیوں کیلئے صرف ایک گرلز ہائی سکول تھا جو قریباً ایک لاکھ آبادی کے اس شہر اور ملحقہ دیہاتوں کی ہزاروں طالبات کیلئے ناکافی تھے جس کی وجہ سے بچیوں کو آٹھویں جماعت کے بعد مزید تعلیم کیلئے بھاری فیسوں والے نجی سکولوں میں جانا پڑتا تھا.
منڈی بہاءالدین کے سکولز کی لسٹ دیکھیں
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی ملکوال میں بوائز اور گرلز ڈگری کالجز کے منصوبے میرے والد سابق صوبائی وزیر حاجی محمد افضل چن اور بھائی سابق ایم این اے ندیم افضل چن نے منظور اور تعمیر کروائے تھے انہوں نے کہا کہ ملکوال کے شہری کئی سالوں سے ایک اور گرلز ہائی سکول کا مطالبہ کر رہے تھے جسے آج میرے بھائی گلریز افضل چن ممبر پنجاب اسمبلی نے پورا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور و مرکز ہے جس کیلئے چن فیملی مصروف عمل ہے
