nasir abbas tarar

پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے چئیرمین ناصر عباس کی صوبائی وزیر داخلہ اویس لغاری سے ملاقات

منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے چئیرمین ناصر عباس کی صوبائی وزیر داخلہ اویس لغاری سے ملاقات۔ حکومت پنجاب کے نمائندوں کا ضلع منڈی کے دو دیہاتوں کا دورہ، اپنی مدد آپ کے تحت جاری منصوبہ جات کا جائزہ لیا۔

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 جون 2022) چیئرمین ناصرعباس تارڑ نے منڈی بہاوالدین میں اپنی مدد آپ کے تحت اورسیز پاکستانیوں اور مقامی افراد کے تعاون سے 250 سے زائد فلاحی تنظیمؤں کے جاری فلاحی منصوبوں کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر حکومت پنجاب کی طرف سے منڈی بہاوالدین کی فلاحی تنظیموں کو سراہتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

یہ بھی پڑھیں: ناصر عباس تارڑ کا ریسکیو 1122 کی استعداد کار کو مزید بہتر کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش

بعدازاں گورنمنٹ آف پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اربن یونٹ اینڈ پی آر ڈی ڈیپارٹمنٹ کےسینئر آفسران آصف اقبال اور میڈم انعم شاہد نے منڈی بہاوالدین کے گاوں چوٹ دھیراں اور مرالہ کا دورہ کیا اور فلاحی تنظمیوں کے جاری منصوبوں کا بغور جائزہ لیا اور رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوا دی ۔

منڈی بہاوالدین میں 4000 افراد سے زائد کےعلاقے کی صفائی کے لیے 2 سے 3 لاکھ کا ماہانہ خرچ آتا ہے۔ اگر حکومت پنجاب منڈی بہاوالدین کے فلاحی ماڈل پر عمل کرتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرے تو انتہائی کم وسائل میں پنجاب کی عوام کو صحت تعلیم اور روزگار کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات میں بھی سہولیات مہیاکر سکتی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں