پاکستان میڈیکل سٹور پھالیہ کی شاندار کامیابی کے بعد ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد گوندل نے مویشی پالنے والے کسانوں کو آنے والے درپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان ویٹرنری سروسز کی برانچ نمبر 2 کا لکھیا پل پر آغاز کر دیا۔ جس کا باقاعدہ افتتا ح ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیا اللہ گوندل نے کیا۔
منڈی بہاﺅلدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 7 نومبر 2021) اس موقع پر ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ اور ڈاکٹر ضیا اللہ گوندل نے ڈاکٹر رضوان احمد گوندل کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر رضوان احمد گوندل علاقہ کے دور دراز کے کسانوں کے مسائل کے حل میں مزید برانچز بھی کھولیں تاکہ ہمارے کسانوں کو ان کی دہلیز پر سروسز اور ادویات سستے داموں پر ملیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر رضوان احمد گوندل کا کہنا تھا کہ ہم اپنی اس کاوش کو جاری رکھیں گے اور بہت جلد دور دراز علاقوں میں مزید برانچز بھی کھولیں گے اور مناسب قیمت پر ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں مویشی پال فارمرز اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور ڈاکٹر رضوان احمد گوندل اور محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران کا شکریہ بھی ادا کیا۔
