پاکستان امریکا کو کوئی اڈہ فراہم نہیں کرےگا، وزیراعظم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعظم عمران خان نے امریکی فوجوں کو افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان ميں اڈے فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکا کی اسپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا افغانستان سے انخلاء کے دوران دیگر ممالک میں بیٹھ کر عسکریت پسندوں پر نگاہ رکھنا چاہتا ہے اس لیے پاکستان سے تعاون کےلیے بات چیت کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو سے کچھ روز قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے پاکستان میں امریکی ایئر بیس کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان اور امریکا کے درمیان 2001 سے ایئرلائن آف مواصلات فریم ورک ہے

دونوں ملکوں کے درمیان 2001 سے ایئر لائن آف کمیونیکیشن (اے ایل او سی) اور گراؤنڈ لائنز آف کمیونی کیشن (جی ایل او سی) کو آپریشن ہے۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا کیساتھ کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان امریکا کو کوئی اڈہ فراہم نہیں کرےگا، وزیراعظم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!