وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے بلوں پر ملنے والے ریلیف پر کڑی شرائط عائد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

صرف سنگل فیز میٹر کے حامل، 700 سے کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف ملے گا، بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین بھی ریلیف سے محروم رہیں گے

لاہور(تازہ ترین۔ 24 مارچ2022ء) وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے بلوں پر ملنے والے ریلیف پر کڑی شرائط عائد، صرف سنگل فیز میٹر کے حامل، 700 سے کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف ملے گا، بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین بھی ریلیف سے محروم رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کے اعلان کردہ ریلیف کے اطلاق کیلئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق بجلی کے بلوں پر ملنے والے ریلیف کے حوالے سے کڑی شرائط عائد کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کا اعلان کردہ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر کے حامل بجلی کے صارفین کو ریلیف ملے گا، تھری فیز میٹرز والے صارفین کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، جبکہ صارفین پر محدود یونٹس کے استعمال کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 700 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو لیسکو کی جانب سے ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بجلی کے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو ریلیف نہیں مل سکے گا۔ واضح رہے کہ 18 مارچ کو نیپرا نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کے اطلاق کی باقاعدہ منظوری دے دی تھی۔

نیپرا کی باقاعدہ منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے بھی بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت صارفین کو مارچ تا جون تک فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا ریلیف ملے گا، جبکہ مجموعی طور پر 106 ارب روپے کی سبسٹڈی دی جائے گی۔ یاد رہے 28 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کی خوشخبری سنائی تھی۔ انہوں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے بلوں پر ملنے والے ریلیف پر کڑی شرائط عائد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!