واٹس ایپ پر آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر جلد پیش کیا جائے گا

whatsapp last scene
Share

Share This Post

or copy the link

کوئی ایسا شخص جس سے آپ بات نہ کرنا چاہ رہے ہوں اور وہ آپ کو آن لائن دیکھ کر تنگ کرنا شروع کردے تو بے فکر ہوجائیں کیونکہ واٹس ایپ بہت جلد آن لائن ہونے کے اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر پیش کرنے جارہا ہے۔

وابیٹا انفو کے مطابق پہلے واٹس ایپ پر ہر کوئی آپ کا لاسٹ سین والا اسٹیٹس دیکھ سکتا تھا لیکن بعد میں واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر اسکو مخفی رکھنے کا فیچرمتعارف کرایا لیکن اس کے باوجود آپ کے آن لائن ہونے کا اسٹیٹس ہر کوئی دیکھ سکتا ہے اور صارفین اسکو بھی مخفی رکھنے پر اصرار کررہے تھے۔

واٹس ایپ کے تازہ بیٹا ورژن پر آپ اپنا آن لائن ہونے کا اسٹیٹس ہر ایک سے چھپا سکیں گے، جس سے ان لوگوں کو سہولت ملے گی جن کے دوست اور فیملی ممبرز انکو آن لائن دیکھتے ہی میسج شروع کردیتے ہیں

whatsapp last scene

اس اسکرین شاٹ کے مطابق نئے فیچر میں آپ اس کا فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون آپ کا آن لائن ہونے کا اسٹیٹس دیکھ سکتا ہے اور اسکے لیے دو آپشن دیے گئے ہیں۔ جس میں پہلا آپشن Everyone کا ہے جس کا انتخاب کرنے کی صورت میں ہر کوئی آپ کے آن لائن ہونے کا اسٹیٹس دیکھ سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز تصاویر اور ویڈیوز کو واپس لانے کا طریقہ جانیے

دوسرا آپشن Same as Last Seen کا ہے جس کا انتخاب کرنے کی صورت میں آپ نے لاسٹ سین والے آپشن میں جس کا انتخاب کیا ہوگا وہی آپشن یہاں لاگو ہوجائے گا۔ اوپر دیے گئے اسکرین شاٹس آئی او ایس کیلئے واٹس ایپ بیٹا کی تیاری کے دوران لیے گئے ہیں اور واٹس ایپ یہی فیچر اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ پر متعارف کرانے کی پلاننگ کررہا ہے۔

فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور یہ کب تک صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا اس بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ پر آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر جلد پیش کیا جائے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!