واٹس ایپ وائس میسجز کے لیے دو نئے فیچرز متعارف

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سلیکان ویلی: واٹس ایپ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے استعمال کنندگان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے نئی اپ ڈیٹ میں وائس میسیجز (صوتی پیغامات) کے لیے دو نہایت مفید فیچرز شامل کر دیے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے استعمال کنندگان اب اپنے ریکارڈ کیے گئے صوتی پیغامات کوبھیجنے سے قبل سن بھی سکیں گے۔ وائس میسجز کے لیے ان دو نئے فیچرزکو واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.18.3 میں شامل کیا گیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ میں دو نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جس میں پہلا فیچر رئیل ٹائم وائس لہریں ظاہر کرے گا اور وائس پیغام کی ریکارڈنگ روکنا بھی ممکن ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی

جب کہ دوسرے فیچر میں کسی بھی ریکارڈ کیے گئے پیغام کو بھیجنے سے قبل سنا جاسکے گا۔ اس سے قبل بھی وائس میسج کو سننا ممکن تھا لیکن اس کا طریقہ کار بہت پیچیدہ تھا۔ لیکن اب واٹس ایپ نے اسے مزید سہل بناتے ہوئے STOP کا بٹن شامل کردیا ہے اور آپ اپنے ریکارڈ کیے گئے وائس میسجز کو سن سکتے ہیں۔ اور اگر آپ اسے بھیجنا نہیں چاہتے تو انہیں ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ واٹس ایپ نے ان نئے فیچرز کو آج سے فعال کردیا ہے اور استعمال کنددگان اپنی ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کرنے بعد اسے استعمال کرسکیں گے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ وائس میسجز کے لیے دو نئے فیچرز متعارف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!