واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ کے لیے نئے ایموجیز متعارف کرادیے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سلیکان و یلی: واٹس ایپ بلاشبہ ایک ایسی میسیجنگ ایپ ہے جو ہمہ وقت اپنے استعمال کنندگان کے لیے نت نئی اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہے۔ چاہے بات کسی نئے فیچر کی ہو یا صارفین کی سیکیورٹی کی، یہ ایپ وقتاً فوقتاً اپنے پلیٹ فارم کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔

آج ہی واٹس ایپ نے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے ذریعے اپنے ورژن کو 2.21.16.10 پر اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس نئے ورژن میں استعمال کنندگان کے نیا کیا ہے اس کی تفصیلات ہم نیچے بیان کریں گے۔ ایموجیز کی ریفرینس ویب سائٹ ’’ایموجی پیڈیا‘‘ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم iOS 14.5 کی نئی اپ ڈیٹ میں متعدد نئے ایموجیز کو متعارف کرایا۔

آج واٹس ایپ نے انہی نئے ایموجیز کو اپنے لے آؤٹ کو استعمال کرتے ہوئے اینڈروئیڈ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.16.10 میں متعارف کرادیا ہے اور اب اینڈروئیڈ صارفین بھی ایپل کے اس نئے ایموجیز کو اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ نئے ایموجیز کا پری ویو آپ نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ نئے ایموجیز تمام استعمال کنندگان کے لیے آج سے دست یاب ہیں تاہم اس کے لیے آپ کو اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو نئے بی ٹا ورژن پر اپ ڈیٹ کرنی پڑے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ کے لیے نئے ایموجیز متعارف کرادیے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!