واٹس ایپ نے آڈیو پیغام بھیجنے سے قبل سننے کا فیچر پیش کردیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

مینلوپارک: واٹس ایپ نے بالخصوص ایشیائی صارفین کی درخواست پر وائس میسج بھیجنے سے پہلے ’’آڈیو پری ویو‘‘ کا آپشن پیش کردیا ہے جس کی بدولت اب آڈیو پیغام کو دوسروں تک بھیجنے سے پہلے سنا جاسکتا ہے۔

اس طرح آپ خود اپنی آواز سن کر پیغام کی صحت اور معلومات کی درستگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ اس آپشن سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو عوامی شخصیات ہیں اور جن کی رائے ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہوتی ہے۔ اس طرح محتاط انداز میں آپ اپنی آواز کا معیار بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آٹو ڈیلیٹ کا آپشن پیش کردیا

کہا جارہا ہے کہ واٹس ایپ نے بھارتی صارفین کے دیرینہ مطالبے پر یہ آپشن پیش کیا ہے۔ بھارت میں لاتعداد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ہربولی کو لکھنا محال ہے اور یوں لوگ رابطے کے لیے واٹس ایپ پیغامات استعمال کرتے ہیں۔ اس ضمن میں آڈیو پری ویو بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح وہ اپنے مافی الضمیر اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی اکثریت لکھنے اور پڑھنے سے قاصر ہے۔ واٹس ایپ نے اس ضمن میں بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کا بظورِ خاص حوالہ بھی دیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ نے آڈیو پیغام بھیجنے سے قبل سننے کا فیچر پیش کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!