واٹس ایپ جلد ہی وائس پیغامات کے لیے نہایت کارآمد فیچر متعارف کرائے گا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سلیکان و یلی: واٹس ایپ اپنے صوتی پیغامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اور کارآمد فیچر پر کام کر رہا ہے جو کہ اگلی اپ ڈیٹ میں استمال کنندگان کے لیے دست یاب ہوگا۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اینڈروئیڈ اورایپل کے لیے وائس نوٹ کے فیچر کو پہلے سے زیادہ بہتر اور مفید بنانے پر کام کر رہا ہے اورواٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے اس ایپلی کیشن میں بہت سی تبدیلیاں کررہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ صوتی پیغامات کو ریکارڈ کرتے وقت پاؤس( مختصر وقفہ دینے ) کے آ پشن پر کام کر رہا ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ اور ایپل دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب ہوگا۔ وے بی ٹا انفو کے مطابق یہ ایک بہت کارآمد فیچر ہے کیوں کہ اس فیچر کی بدولت آپ کو پیغام ریکارڈ کرتے وقت اسے روک کر نیا پیغام ریکارڈ نہیں کروانا پڑے گا۔

وے بی ٹا انفو کی جانب سے اس فیچر پر جاری ہونے والی ڈیمو ویڈیو کے مطابق صوتی پیغام کی ریکارڈ نگ روکنے کے بعد آپ کو ایک اور ریکارڈ بٹن نظر آئے گا، جب اس پر ٹیپ کریں گے تو آپ کے صوتی پیغام کی ریکارڈنگ اسی جگہ سے شروع ہوجائے گی جہاں سے آپ نے اسے روکا تھا۔ اس وقت یہ فیچر آئی او ایس کے لیے ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور جلد ہی یہ اینڈروئیڈ کے لیے بھی دست یاب ہوگا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ جلد ہی وائس پیغامات کے لیے نہایت کارآمد فیچر متعارف کرائے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!