نوجوان نسل قائداعظم کے اصولوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، حاجی امیتیاز

featured
Share

Share This Post

or copy the link

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نجات دہندہ تھے، جنہوں نے اپنی عقل بساط سے ہندﺅوں سے مسلمانوں کو نجات دلا کر ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی ، انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل قائداعظم کے اصولوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

منڈی بہاﺅلدین (ایم.بی.ڈین نیوز 25 دسمبر 2021 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں قائداعظم ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور کیک کاٹتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم نے اپنی خداداد صلاحیتوں سےمسلمانوں کیلئے بڑی قربانیوں کے بعد الگ وطن پاکستان بنایا، ساجد بھٹی

اس موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی۔ ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے قائداعظم محمد علی جناح کی ملک اور قوم کی آزادی کیلئے دی گئی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے اس پاک وطن کے قیام کیلئے طویل جدوجہد کی جسے قوم فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم ایک زندہ قوم ہیں، آج کے دن ہم سب تجدید عہد کریں کہ وطن عزیز کو مثالی، فلاحی اور عظیم ترین اسلامی ملک بنائیں گے۔

ڈی پی او انور سعید کنگرا نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، ہمیں متحد اور یکجا قوم بن کر آگے بڑھنا ہے، قائد کے نظریات اور افکار پر عمل پیرا ہو کر ہم حصول پاکستان کے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہاکہ قائد اعظم برصغیر کے وہ عظیم لیڈر ہیں جن کی انتھک محنت ،لگن سے برصغیر کے مسلمانوں نے الگ وطن حاصل کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی مسلمانوں کیلئے درد دل ہی کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی کو مسلمانوں کی آزادی کیلئے وقف کرکے الگ وطن عزیز پاکستان بنایا، جہاں ہم سب آزادی سے سانس لے سکتے ہیں اور اپنی عبادات کو بلا خوف و خطر مکمل کر سکتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نوجوان نسل قائداعظم کے اصولوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، حاجی امیتیاز

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!