ناپ تول میں کمی کرنے والے 4 پٹرول پمپس سیل، 65 ہزار روپے جرمانہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پرڈی او انڈسٹریز و ویٹس اینڈ میئرز نے پھالیہ روڈ، چورنڈ، ٹھٹھی میانی اور جھولانہ میں قائم 4پٹرول پمپس کو ناپ تول اور پیمانوں میں گڑ بڑ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 65 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

منڈی بہاو الدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25جولائی 2021 )انہوں نے اللہ والی چدھڑ پٹرولیم پھالیہ روڈ کو 10ہزار روپے، تارڑ پٹرولیم چورنڈ 15ہزار، اتفاق پٹرولیم ٹھٹھی میانی کو 20ہزار جبکہ ذیشان فلنگ اسٹیشن جھولانہ کو 20ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اس موقع پرڈی او انڈسٹریزو ویٹس اینڈ میئرز مرزا محمد سعید نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ناپ تول میں کمی اور پیمانوں میں گڑ بڑ کرنے والے پٹرول پمس کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ ناپ تول اور اوزان وپیمائش میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور آئندہ ایسی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مرزا محمد سعید نے کہا کہ صارفین کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گاچاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔انہوں نے ناپ تول میں کمی اور پیمانوں میں گڑ بڑ کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کو خبردار کیا کہ وہ ایسے غیر قانونی افعال سے باز رہیں۔ چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تسلسل کے ساتھ جاری ان اقدامات کو سراہتے ہوئے ناپ تول میں کمی اور پیمانوں میںگڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کو قابل تحسین قرار دیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ناپ تول میں کمی کرنے والے 4 پٹرول پمپس سیل، 65 ہزار روپے جرمانہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!