ناصر عباس تارڑ کا ریسکیو 1122 کی استعداد کار کو مزید بہتر کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملک وال ۔ معروف سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیت چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ کاتحصیل سٹیشن ریسکیو 1122 کا دورہ، تحصیل انچارج راجا گلفام نے پرتپاک استقبال کیا اور ریسکیو کے وسائل اور ہنگامی صورت میں مدد کے لیے پہنچنے کے طریقہ کار’ افرادی قوت بارے بریفنگ دی ‘ جدید آلات اور تربیت سے مزین عملہ کی شاندار کارکردگی پر ریسکیو 1122 کے عملہ کو خراج تحسین.

ریسکیو 1122 کی استعداد کار کو مزید بہتر کرنے کے لیے مطلوبہ آلات و ضروری تعاون کی پیشکش کی اس موقع پر ناصر عباس تارڑ نے ریسکیو 1122 کی جدید تربیت آلات اور تربیت یافتہ عملہ کی متاثرین کے لیے بر وقت اور بلا امتیاز مدد کے نظام کو سراہا ۔انہوں نے ریسکیو 1122 کی استعداد کار کو مزید بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا ریسکیو 1122 پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو غریب امیر اور مزہب و دیگر سماجی امتیاز سے بالا تر ہو کر انسانیت کی مدد کر رہا ہے جس پر بانی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر اور تمام ریسکیو افسران و عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان اوور سیز ایڈ کے تحت باہمی سمجھوتہ کی یاداشت اور تمام سماجی تنظیموں کی ریسکیو تربیت و آئندہ ریسکیو 1122 کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کی اہمیت بارے بات چیت کی گئی جس پر عمل درآمد کو جلد از جلد یعقینی بنایا جائے گا۔ناصر تارڑ کا مزید کہنا تھا تاجر ‘ سیاسی اور سماجی تنظیموں کو اس ادارے کی قدر اور حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے جو دن رات انسانیت کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ناصر عباس تارڑ کا ریسکیو 1122 کی استعداد کار کو مزید بہتر کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!