منڈی بہاؤالدین: میاں علی ذوالقرنین ایڈووکیٹ 4 ووٹوں کی لیڈ سے سیکرٹری جنرل تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہیوال سرگودھا منتخب ہوگئے- انھوں نے 80 ووٹ حاصل کیئے جبکہ انکے مدمقابل امیدوار نے 76 ووٹ لئیے- 2 ووٹ مسترد ہوئے-
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 10 جنوری 2022) میاں علی ذوالقرنین ایڈووکیٹ 4 ووٹوں کی لیڈ سے سیکرٹری جنرل تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہیوال سرگودھا منتخب ہوگئے- انھوں نے 80 ووٹ حاصل کیئے جبکہ انکے مدمقابل امیدوار نے 76 ووٹ لئیے- 2 ووٹ مسترد ہوئے. انکے پینل کے ملک شفیق احمد سلیقہ ایڈووکیٹ 12 ووٹوں کی برتری سے صدر منتخب ہوگئے انھوں نے 84 ووٹ حاصل کیئے جبکہ انکے مدمقابل امیدوار 72 ووٹ حاصل کرسکے-
یہ بھی پڑھیں: جج تشدد کیس: منڈی بہاوالدین بار صدر کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع
میاں علی ذوالقرنین ایڈووکیٹ معروف قانون دان و کالم نگار عزت رسول مختار ، حامد رسول مختار سی ای او چیئرمین میڈیا گروپ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ونگ منڈی بہاؤالدین اور ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ فری پریس کے ماموں زاد کزن ہیں- میاں علی ذوالقرنین ایڈووکیٹ کو سیکرٹری بار منتخب ہونے پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ، چوہدری ظہیر مجاہد ایڈووکیٹ، چوہدری خرم مشتاق، چوہدری یاسر محمود لنگاہ، اظہر گوندل ایڈووکیٹ، خواجہ شبیر احمد اور امجد بوسال نے دلی مبارکباد پیش کی ہے-
