موجودہ حکومت ہر حوالے سے ناکام ہوچکی ہے، پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، صدیق الفاروق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر حوالے سے ناکام ہوچکی ہے، پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، تین سالوں میں ملک کو تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ملا، حکومت کی کرپشن اور ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ضمنی اور کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج عمران خان کی حکومت کی کارکردگی اور عوام کے جذبات کی عکاسی کررہے ہیں۔

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 26 دسمبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے مقامی رہنما حامد مسعود بھٹہ، میاں آصف شبیر اور چوہدری مختار احمد بہاول کا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا پہلے نواز شریف کو جھوٹے مقدمات کے ذریعے راستے سے ہٹایا گیا اب ای وی ایم کے نام پر دھاندلی کی منصوبہ سازی کی جارہی ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی ای وی ایم پر مکمل عدم اطمینان ظاہر کیا جارہا ہے.

صدیق الفاروق نے کہا کہ پاکستان میں پچاس سال سے زائد عمر کی افراد کے فنگر پرنٹس ریکارڈ نہیں ہوتے جس پر نادرا بھی پریشان ہے مگر حکمران الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں عمران خان نے نیب کا ادارہ ہی ختم کر دیا۔وہاں نیب کے قوانین میں ترمیم کر کے اپنے وزیروں اور مشیروں کو احتساب سے بچایا گیا۔صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہملک میں گڈ گورننس کا تصور ہی ختم ہوتا جارہا ہے،پانچ سو ارب کا چینی اورچھ سو ارب کا گندم اسکینڈل، چھ سو ارب کا میڈیسن اسکینڈل، دو ارب کا ایل این جی اسکینڈل سب کے سامنے ہے.

انہوں نے کہا کہ کورونا امدادی فنڈ میں بھی 40 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، جبکہ ملکی قرضوں میں بھی ڈالر کی قدر بڑھنے سے سات سو گنا اضافہ ہوچکا ہے، صدیق الفاروق نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری طور پر فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے جائیں۔ ملک کو نواز شریف کی حکومت ہی درست سمت پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
موجودہ حکومت ہر حوالے سے ناکام ہوچکی ہے، پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، صدیق الفاروق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!