منڈی بہاﺅالدین میں اب تک 2لاکھ 28ہزار 33افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، محکمہ صحت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ پولیو اور کورونا کا خاتمہ اجتماعی کاوشوں سے ہی ممکن ہے ، محکمہ صحت کے افسران انسداد پولیو اور کورونا ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہی دینے کے علاوہ اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں ، انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو اور کورونا ویکسی نیشن کی افادیت سے متعلق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 08 جولائی2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں کورونا ویکسی نیشن اور انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زرضوان تابش، عدنان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو/ای پی آئی رافعہ ناہید، پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان ر ئوف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شفیق نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات تمام متعلقہ محکموں کا قومی فریضہ ہے اور حکومتی سطح پر کئے جانے والے انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسی نیشن سے متعلق فیصلوں کو مقامی سطح پر نافذ کرنے اور ا س پر پوری شدو مد کے ساتھ عملدرآمد کروانے کیلئے افسران و اہلکاران کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

دریں اثناءاجلاس کو کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں اب تک 2لاکھ 28ہزار 33افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کو مذید 2لاکھ 15ہزار42 خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں اور ضلع بھر کے 25کورونا ویکسی نیشن سنٹرز پر عوام الناس کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں کورونا ویکسی نیشن لگوانے کی شرح 90فیصد سے زائدہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاﺅالدین میں اب تک 2لاکھ 28ہزار 33افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، محکمہ صحت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!