منڈی بہاﺅالدین تا سرائے عالمگیر زیر تکمیل روڈ اور رسول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پر جاری کام کا معائنہ

sarai alamgir to mandi bahauddin road
Share

Share This Post

or copy the link

ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں جن کی ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی جانی چاہیے، انہوں نے کہاکہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ان کے تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوںاور عوام الناس ان سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03 مارچ 2022) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں منڈی بہاﺅالدین تا سرائے عالمگیر زیر تکمیل روڈ اور رسول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضٰی، ایکسیئن ہائی وے رانا اقبال، روڈ اور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرائے عالمگیر سے منڈی بہاؤالدین روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

انہوں نے ان ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹس کا بھی معائنہ کیا اور بعض تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ دورے کے دوران ممبر قومی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی سکیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ جس پر انہوںنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منڈی تا سرائے عالمگیر روڈ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت سڑکوں اور دیگرز فلاحی منصوبہ جات کی تعمیرو توسیع کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے لہذٰا تمام منصوبہ جات کی تکمیل وقت پر مکمل کی جائے ۔ غیر ضروری تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اور انجینئرزکو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے منظم منصوبہ بندی کے تحت ٹیم ورک کے تحت مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن بنایا جائے کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی کام مکمل ہوں گے عوام الناس اتنی جلدی ہی ان سے مستفید ہوں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاﺅالدین تا سرائے عالمگیر زیر تکمیل روڈ اور رسول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پر جاری کام کا معائنہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!