منڈی بہاوالدین میں پروگرام “خدمت آپکی دہلیز پر” کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 اگست 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ضلع کو عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لحاظ سے مثالی ضلع بنایا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ “خدمت آپ کی دہلیز پر “پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلعی انتظامیہ خود عوام الناس کو خدمت کیلئے ان کی دہلیز تک جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے “خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، تینوں تحصیلوں کے سی اوایم سی منڈی بہاﺅالدین سمیر انتظار چیمہ، پھالیہ عرفان گوندل، ملکوال بشیر تارڑ، تحصیل کونسل آفیسر منڈی بہاﺅالدین شہزاد اختر تارڑ، پھالیہ آغا رضوان، ملکوال مزمل محمود اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے “خدمت آپ کی دہلیز پر “پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، چھ ہفتوں پر محیط تیسرا مرحلہ 30اگست تا 10اکتوبر تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ 30اگست تا 5ستمبر ہفتہ صفائی، 6ستمبر تا 12ستمبر تک ہفتہ نکاسی آب، 13تا 19ستمبر ہفتہ برائے صفائی و نکاسی آب ، 20تا 26ستمبر ہفتہ برائے شہری تزئین و آرائش، 27ستمبر تا 3اکتوبر ہفتہ برائے روڈ سیفٹی اور 4ستمبر تا 10اکتوبر ہفتہ برائے خدمت رسائی منایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام سماجی خدمت کے تسلسل کا نام ہے ، عوام کے مسائل کا فوری حل اور علاقائی مشکلات کو دور کرنے کیلئے سرکاری اداروں کی جانب سے بلا تاخیر اقدامات اس پروگرام کا حسن ہے ، شہری خدمت آپ کی دہلیز پر ایپ پر اپنے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں جو کہ سرکاری اداروں کے ڈیش بورڈ پر ظاہر ہوتی ہے اور دیگر متعلقہ ادارے اس شکایت کے حل ہونے تک مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔

طارق علی بسرا نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت محکمہ جات اپنی اپنی سطح پر ذمہ داریاں نبھائیں گے اور دئیے گئے ٹاسک کو پورا کریں گے۔ عوام کی خدمت کیلئے سروس ڈیلیوری کو مذید بہتر اور موثر بنایا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں پروگرام “خدمت آپکی دہلیز پر” کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!