منڈی بہاوالدین میں ریسکیو 1122 کی موبائل ایمبولینس موٹرسائیکل سروس کا افتتاح کر دیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 03 ستمبر 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد نے عوام الناس کو فوری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے ریسکیو 1122 کی موبائل ایمبولینس موٹر سائیکل سروس کا افتتاح کر دیا، یہ موٹر سائیکل موبائل سروس شہریوں کو گھر کی دہلیز پر مفت علاج معالجہ اور ریسکیو کی جدید سروس کی فراہم کرے گی ۔ابتدائی طور پر یہ سروس شہر اور اس کے گردونواح میں دستیاب ہو گی بعد ازاں حکومتی ہدایت کے مطابق اس کے دائرہ کار میں اضافہ بھی کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد نے آج یہاں ریسکیو 1122آفس میں ایمرجنسی موبائل موٹر سائیکل سروس کی چابیاں دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان ،سٹیشن کوآرڈینیٹر سہیل خان، میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رفیق، ریسکیو سٹاف اور دیگر بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے ڈپٹی کمشنر اور ممبر قومی اسمبلی کو ریسکیو 1122 کی کارکردگی اور ایمرجنسی حالات میں استعمال ہونے والے طبی و دیگر آلات کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ڈپٹی کمشنر اور ممبر قومی اسمبلی کو کنٹرول روم کا معائنہ کرایا اور آفس کی بہتری کے حوالے سے چند گزارشات بھی پیش کیں۔ جسے انہوں نے جلد ہی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 10 ایمرجنسی موبائل موٹرسائیکل کی سروس مہیا کی جا رہی ہے جس کیلئے ایمرجنسی کے ماہر ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، یہ سروس حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کو زیادہ سے زیادہ بر وقت تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ممبر قومی اسمبلی نے کہاکہ حکومت عوام الناس کو کسی بھی قسم کے ایمرجنسی حالات میں ان کے جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور اس کیلئے وہ تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے شہریوں کوریسکیو، علاج معالجہ اور دیگر سہولیات میسر آ سکیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ممبر قومی اسمبلی نے ماہر ریسکیو اہلکاروں کو ایمرجنسی موبائل موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم کر کے سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں ریسکیو 1122 کی موبائل ایمبولینس موٹرسائیکل سروس کا افتتاح کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!