منڈی بہاوالدین میں‌یوم آزادی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جیتنے والے اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16 اگست2021 ) اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ناگزیر ہے۔ انسانی جسم کو تندرست و توانا رکھنے بالخصوص نوجوان نسل کو بیراہ روی سے بچانے اور انہیں معاشرے کا صحت مند اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ہمیں کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے اور سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا. انہوں نے کہا کہ جن قوموں کے نوجوان صحت مند ہوتے ہیں وہ قومیں ترقی کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ قائداعظم گراﺅنڈ میں کرکٹ اور ہاکی کے مقابلوں میں جیتنے والے اور رنر اپ کھلاڑیوں میں نقد انعامات ، شیلڈز اور ٹرافیاں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین، کھلاڑیوں سمیت عوام الناس کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر ڈی او سپورٹس ماجد حسین نے بتایا کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر یوم آزادی کے حوالے سے سپورٹس فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر نقد انعامات، شیلڈز اور ٹرافیاں دی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور صحت مند معاشرہ کا قیام محکمہ کے مقاصد میں شامل ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بیگ نے کہاکہ آج کے دور میں صحت مند تفریحی سرگرمیوں میں اضافے کی اشد ضرورت ہے اور کھیلوں میں شرکت سے نا صرف کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آتی ہے بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر بھی خوشگوار اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کھلاڑی منفی تخریبی سرگرمیوں سے محفوظ رہتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ جب کھیل کے میدان آباد ہو ں گے تو ہسپتال ویران ہو ں گے۔امتیاز علی بیگ نے کہاکہ نوجوان تعمیری اور صحتمندانہ سرگرمیوں میں حصہ لے کر ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں‌یوم آزادی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جیتنے والے اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!