منڈی بہاوالدین:وفاقی محتسب گوجرانوالہ ڈویژن کو 47 شکایات پیش، 38 شکایات کا موقع پر ازالہ کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30دسمبر2020) ایڈوائزر وفاقی محتسب اعلیٰ برائے گوجرانوالہ ڈویژن شاہد لطیف خان نے کہا ہے کہ محتسب اعلیٰ کے ادارے نے مختلف محکموں سے متعلق عوامی شکایات پرفوری داد رسی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا ہوا ہے اور مختلف محکموں سے متعلق اپنی شکایات پر فوری داد رسی پانے والے 85فیصد لوگوں نے وفاقی محتسب کے ادارے پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالہ کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی انصاف مہیا کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری میں وفاقی محکموں کے متعلق شکایات کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر منڈی بہاوالدین میں مختلف اداروں جن میں گیپکو (واپڈا) اورسوئی گیس سے متعلق سائلین کی جانب سے 47شکایات پیش کی گئیں ۔ 38 شکایات کا فرداََ فرداَجائزہ لے کر موقع پر ازالہ کر دیاگیا جبکہ بقیہ 9 شکایات کو میرٹ پر حل کرنے کے واسطے اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے کی بہترین کارکردگی پر عوام الناس نے اس کو سراہا ہے اورلوگوں کی دہلیز پر داد رسی پر فوراََ عملدرآمد کے مشن کی مثبت تعریف کی ہے۔انہوں نے بتایااس ادارے کے دفاتر میںشکایت درج کرانے کیلئے کسی قسم کی کوئی فیس نہ ہے اور نہ ہی سائل کو وکیل کی ضرورت ہوتی ہے سائل کی شکایت براہ راست سنی جاتی ہے اور بعض اوقات فوری حل طلب شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ سائل حضرات اپنی شکایات کے فوری ازالے اور حصول انصاف کیلئے محتسب کے دفتر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، سب آفس ، 145-144ممتاز مارکیٹ نزد نادرہ ایگزیکٹو آفس ، جی ٹی روڈ، گوجرانوالہ رجوع کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین:وفاقی محتسب گوجرانوالہ ڈویژن کو 47 شکایات پیش، 38 شکایات کا موقع پر ازالہ کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!