منڈی بہاالدین چیمبر کا قیام علاقائی ترقی کیلئے اہم پیش رفت ، ظفر بختاوری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ منڈی بہاالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا ۔اس سے منڈی بہاولدین میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور یہ پنجاب میں اپنی اہمیت افادیت کے حوالے سے اپنا منفرد مقام حاصل کرے گا ۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 جولائی 2021) انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں منڈی بہاوالدین چیمبر کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔جوکہ خصوصی طور پر چیمبر کے صدر حیدر رضا نقوی کی قیادت میں ان سے ملاقات کے کے لئے آیا تھا ۔ وفد میں نائب صدر عرفان تارڑ ، کیپٹن ریٹائرڈ تیمور احمد اور ،میاں زاہد ، شامل تھے ۔

منڈی بہاولدین چیمبر کے صدر حیدر رضا نقوی نے کہا ہے کہ ہم یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ساتھ ہیں اور ملک میں بہتر صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے یونائیٹڈ بزنس گروپ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں. انہوں نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کی قیادت کو منڈی بہاالدین کے دورے کی دعوت بھی دی اور عنقریب یو بی جی کا وفد منڈی بہاولدین کا دورہ بھی کرے گا ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاالدین چیمبر کا قیام علاقائی ترقی کیلئے اہم پیش رفت ، ظفر بختاوری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!