منڈی بہاؤالدین کی مویشی منڈی 3کروڑ 15 لاکھ روپے میں نیلام

cattle mandi
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) لاہور،گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن کی مویشی منڈیاں نیلام. سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اسد رحمان گیلانی اور ڈی جی کوثر خان کی زیر صدارت پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں کی نیلامی کی جا رہی ہے ۔

گزشتہ روز لاہور ، گوجر انوالہ، راولپنڈی ڈویژن کی مویشی منڈیوں کی نیلامی مجموعی طور پر 1 ارب 58 کروڑ 21 لاکھ روپے میں کی گئی ،لاہور ڈویژن کی 4 منڈیاں 1 ارب 16 کروڑ میں نیلام کی گئیں، شاہ پور کانجر اں 90 کروڑ 21 لاکھ ، شیخوپورہ 25 کروڑ 50 لاکھ 50 ہزار ، ننکانہ 18لاکھ میں نیلام کی گئی۔

گوجرانوالہ ڈویژن کی 5 مویشی منڈیاں 23 کروڑ 27 لاکھ میں نیلامی کی گئیں ، گجرات 13 کروڑ 55 لاکھ ،حافظ آباد 5 کروڑ 75 لاکھ ،منڈی بہاؤالدین 3کروڑ 15 لاکھ ،ظفر وال 71 لاکھ 50 ہزار، ایمن آباد 10 لاکھ 75 ہزار میں نیلام ہوئی۔راولپنڈی ڈویژن کی 7مویشی منڈیاں 18کروڑ 94لاکھ میں نیلامی کی گئیں.

مویشی منڈی گوندل 6 کروڑ 75 لاکھ ، ڈومیل 4 کروڑ 50 لاکھ، گلی جاگیر 68 لاکھ ، تلہ گنگ 3 کروڑ 4 لاکھ، چکوال 2 کروڑ 70 لاکھ میں نیلام ہوئی ،پنجاب بھر کی مویشی منڈیو ں کی نیلامی کا عمل 7 روز تک جاری رہے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین کی مویشی منڈی 3کروڑ 15 لاکھ روپے میں نیلام

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!