منڈی بہاءالدین کے اجمل گوندل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقرر کرنیکا فیصلہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین کا ایک اور اعزاز. منڈی بہاوالدین کے اجمل گوندل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقرر کرنیکا فیصلہ. صدرکے سمری پر دستخط ، وزیر اعظم پہلے ہی منظوری دے چکے ، اجمل ، نذر گوندل،ندیم افضل چن، ذوالفقار گوندل کے عزیز

منڈی بہاوالدین + لاہور(ذوالفقارعلی مہتو سے ) وفاقی حکومت نے منڈی بہاالدین کے گوندل خاندان کے قریبی عزیز گریڈ 22 کے افسر محمد اجمل گوندل کو آئندہ 4 سال کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔باوثوق ذرائع نے دنیا کو بتایا ہے کہ صدر عارف علوی نے ان کی تقرری کی سمری پر دستخط کردئیے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کواحتساب کے حوالے سے اس اہم ترین عہدے پر تقرری کی منظوری دیدی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین کا اعزاز، پروفیسر خالد مسعود گوندل کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا

دنیا نیوز کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسی ہفتے قائم مقام آڈیٹر جنرل پاکستان مقررکئے گئے غلام محمد میمن کو ایڈہاک ازم پالیسی کے تحت کام جاری رکھنے کی تجویز بھی زیر غور آئی تھی لیکن بعد میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خزانہ شوکت ترین نے آڈٹ اینڈا کاؤنٹ سروس میں گریڈ 22 کے سینئر ترین افسر اجمل گوندل کو لگانے کا فیصلہ کرلیا۔اجمل گوندل محکمانہ طور پرگریڈ 21 میں تاخیر سے ترقی کے باعث کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس فرخ حامدی سے جونئیر تھے لیکن رولز کے تحت گریڈ 21 میں مطلوبہ مدت پوری کرنے کے بعد ان کی سنیارٹی حال ہی میں بحال ہوگئی تھی۔

حکومت کی طرف سے اجمل گوندل کی تعیناتی کے فیصلے کے بعد گریڈ 22 ہی کے افسر کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس فرخ حامدی کے سروس کے دوران اے جی پی لگنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ پنجاب کے ضلع منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے اجمل گوندل پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر چودھری نذر محمد گوندل،ندیم افضل چن اور پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میجر ریٹائر ذوالفقارعلی گوندل کے قریبی عزیز ہیں۔

نئے آڈیٹر جنرل کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز نذر محمد گوندل نے اجمل گوندل کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔بتایا جارہا ہے کہ صدرعلوی سے سمری کی واپسی کے بعد وزارت خزانہ نوٹیفکیشن جاری کردے گی ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین کے اجمل گوندل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقرر کرنیکا فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!