منڈی بہاءالدین ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی سے سرنج، برنولہ ڈریپ اور جان بچانے والی ادویات غائب

DHQ hospital mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مریض اور انکے لواحقین رول گئے، ڈی ایچ کیو اسپتال مریضوں میں موت بانٹنے لگا، ایمرجنسی سے سرنج، برنولہ ڈریپ اور جان بچانے والی ادویات غائب، محکمہ صحت کی غفلت، نااہلی کھل کر سامنے آگئی، اسپتال کے وارڈز میں مریض شدید سردی ٹھٹرنے لگے، بنیادی سہولیات کا فقدان ایم ایس نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 13 جنوری 2022) تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے نااہل سی او اور اسپتال کے ایم ایس سمیت کوئی مریضوں کا والی وارث بننے کیلئے تیار نہیں ہے کارکردگی تصاویر بنانے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، ضلع کا باوا آدم ہی نرالہ ہے.

ایمرجنسی میں گذشتہ ایک ماہ سے سرنج، برنولہ ڈریپ اور جان بچانے والی ادویات غائب ہوچکی ہیں علاج کروانا ہے کروائیں ورنہ پرائیویٹ اسپتال چلے جائیں، مریضوں کے ورثا پرچیاں تھامے میڈیکل اسٹور کا رخ کرتے ہیں، اسپتال میں ایکسرے کیلئے فراہم سہولت فلم نہ ہونے پر بند کر دی گئی ہے جبکہ وارڈز میں مریض شدید سردی سے ٹھٹر رہے ہیں اور انکے لئے ہیٹر کا کوئی انتظام نہیں ہے.

سی او ہیلتھ اور ایم ایس اس صورتحال پر بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، بنیادی صحت کی سہولیات کے فقدان پر مریض اور انکے ورثا سراپا احتجاج ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب ست ڈی ایچ کیو اسپتال پر اچانک چھاپہ مار کر صورتحال کا جائزہ لینے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی سے سرنج، برنولہ ڈریپ اور جان بچانے والی ادویات غائب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!