حکومت پنجاب کی ہدایات پرہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز پرریونیو عوامی خدمت کچہری لگاکر شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 7مئی 2022) کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل کے علاوہ تمام ریونیو افسران اور فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے خود سائلین کے مسائل سنے اور درخواستوں کومیرٹ پرنمٹاکر سائلین کو ریلیف فراہم کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور حل طلب درخواستوں کو موقع پر حل کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجراء، انتقالات کے اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء, سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کیں۔
تحصیل پھالیہ اور ملکوال میں بھی اسسٹنٹ کمشنر ز نے ریونیو عوامی خدمت کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کیئے۔
