منڈی بہاءالدین سے کورونا کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں،صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے جبکہ 15 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 944 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 427,584 ہو گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ اب تک صوبہ بھر میں 395,160 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 19,892 ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 8 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ صوبہ بھر میں کورونا سے ٹوٹل 21 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔ صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 12,532ہو گئی. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13,962 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7,282,329 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 470 اور راولپنڈی میں 68 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سرگودھا میں 57، ملتان میں 49 اور فیصل آباد میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لیہ میں 33 اور میانوالی میں 30 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 22 جبکہ رحیم یار خان اور سیالکوٹ میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ راجن پور میں 14 اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گجرات میں 10 اور ساہیوال 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ بہاولپور، چکوال اور قصور میں 8 ، گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7 سات کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بہاولنگر، بھکر اور خوشاب میں 6 چھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چنیوٹ، جہلم، خانیوال اور لودھراں میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ جھنگ، منڈی بہاؤالدین اور مظفر گڑھ میں 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 6.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور میں مثبت شرح 11.9 فیصد ریکارڑ کی گئی جبکہ راولپنڈی 6.5 فیصد اور فیصل آباد میں 5.5 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں 5.0 فیصد اور گوجرانوالہ میں 3.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات سے مکمل اجتناب کریں،سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں ،تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ک سی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کریں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین سے کورونا کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!