میاں بیوی کے جھگڑے میں ایک معصوم بچہ اپنی جان سے چلا گیا۔
منڈی بہاءالدین کے نواحی گاؤں سیدا شریف میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں ایک باپ نے اپنے سگے بیٹے کو تشدد کر کے جان سے مار دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوہر اور بیوی کو آپس میں لڑائی ہوئی تھی اور بیوی ناراض ہوکر میکے سیدا شریف، منڈی بہاءالدین آگئی۔ خاون منانے آیا تو ناکامی پر اپنے 1 سالہ بیٹے کو غصے میں آکر ٹانگوں سے پکڑ کر زمین پر پٹخ مارا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
