ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی اداروں کی فرضی مشقیں

rescue 1122 mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 6 جولائی2022) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آصف محمود نے کہا ہے کہ قدرتی آفات روکنا انسان کے بس میں نہیں لیکن پیشگی اور موثر تیاریاں کر کے سیلاب جیسی آفت میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے اور بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

عملی مشقوں کا بنیادی مقصد موسم برسات میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے اور متعلقہ اداروں کے مابین باہمی روابط، سیلاب سے بچائو کی تیاریوں اور استعدادِکار کا جائزہ لینا ہے، انہوں نے کہاکہ سیلاب کے دوران سب سے اہم کردار ریسکیو اور ریلیف کا ہوتا ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ڈی ڈی ایم اے، صحت، لائیو سٹاک سمیت دیگر تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی اور چناب میں پانی کے بہائو کی وجہ سے منڈی بہائوالدین کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ

ان خیالات کااظہار انہوں نے آر او لنک کینال، مانو چک برج کے مقام پر ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو 1122 اوردیگر متعلقہ محکموں کی معاونت سے فرضی مشقوں کا مظاہرہ دیکھتے ہوئے اور متعلقہ محکموں کی طرف سے لگائے گئے ریلیف کیمپوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ لائیو سٹاک ،ریسکیو 1122، محکمہ صحت، ایریگیشن،سول ڈیفنس ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے اپنے اپنے کیمپ بھی لگائے ہوئے تھے۔

ریسکیو1122کے اہلکاروں نے عملی مشقوں کے دوران سیلاب میں ڈوبنے والے افراد کو بچانے اور ڈیڈ باڈی کو نکالنے کا مظاہرہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عملی مشقوں کا مظاہرہ دیکھنے ، ریلیف کیمپوں کا معائنہ کرنے اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی جانب سے بریفنگ سننے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی سیلاب سے بچائو کی تیاریوں پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد عباسی، تحصیل انچارج پھالیہ ریسکیو 1122 شوکت علی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آصف محمود نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور دوسرے متعلقہ محکمے مون سون کے دوران کسی بھی سیلابی صورتِ حال سے نبرد آزما ہونے کیلئے 24 گھنٹے الرٹ رہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کشتیوں، لائف جیکٹس، ضروری مشینری، اور دیگر ضروری سامان کو مکمل چالو حالت میں رکھا جائے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ادویات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ موسم برسات میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے ٹیم ورک اپنی تیاریاں مکمل رکھیں اور اس کیلئے تمام محکموں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شدید بارشوں یا ممکنہ سیلاب آنے کی صورت میں حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کی جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی اداروں کی فرضی مشقیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!