ملکوال :پنجاب بھر سے اساتذہ سمیت دیگر محکموں کے ملازمین اپنے حقوق کیلئے 10 فروری کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے
ملکوال: پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر محمد بشیر وڑائچ نے گورنمنٹ ہائی سکول بادشاہ پور میں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے ہمارے چند مطالبات مان لئے تھے لیکن پنجاب حکومت نے اس پر مکمل عمل نہیں کیا تاہم اس مرتبہ اپنے تمام جائز مطالبات منوائیں گے.
پی ٹی یو کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد نواز انجم نے کہا کہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے تحصیل ملکوال سے زیادہ سے زیادہ اساتذہ اسلام آباد پہنچیں تاکہ حکومت ہمارے تمام مطالبات ماننے پر مجبور ہو جائے اس موقع پر راجہ ذوالفقار علی، ملک محمد اکرام، مدثر بخاری اور اختر شاہین نے خطاب کرتے ہوئے قائدین کو یقین دہانی کرائی کہ 10 فروری کو تحصیل ملکوال سے اساتذہ کی کثیر تعداد اسلام آباد احتجاجی دھرنے میں شریک ہو گی۔
