مسلح افواج کے ملازمین کو 15فیصد خصوصی الاؤنس دینےکی تجویز

featured
Share

Share This Post

or copy the link

مسلح افواج کے ملازمین کو 15فیصد خصوصی الاؤنس دینے کے لیے وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ کو سمری منظوری کے لیے بھجوا دی۔

دستاویز کے مطابق مجوزہ ریلیف کو خصوصی الاؤنس 2021 کا نام دیا گیا ہے۔ سمری منظور ہونے کی صورت میں سالانہ 38ارب روپے خرچ ہوں گے۔ سمری پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارش پر تیار کی گئی۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم نے معاملہ وفاقی کابینہ میں لانے کی ہدایت کر دی ہے۔

دستاویز کے مطابق مسلح افواج کے تمام رینکس کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 15فیصد الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔ سالانہ بجٹ میں، حکومت نے تمام سول اور فوجی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ نیا ’’خصوصی الاؤنس‘‘ اگر منظور ہوا تو ان کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ ہوگا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مسلح افواج کے ملازمین کو 15فیصد خصوصی الاؤنس دینےکی تجویز

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!